اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کا ڈھوک امب اور چکوال موڑ میں پرائس کنٹرول چیکنگ، فروٹ مہنگا بیچنے پر وارننگ

سوہاوہ: ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر نے ڈھوک امب اور چکوال موڑ کے علاقوں میں پرائس کنٹرول سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔

جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں اسسٹنٹ کمشنر نے دورے کے دوران اشیائے ضروریہ خصوصاً چینی، دالوں اور سبزیوں کی قیمتوں اور دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ چیکنگ کے دوران بیشتر اشیاء سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت ہوتی پائی گئیں، تاہم کیلے کی قیمتوں میں معمولی فرق سامنے آنے پر ریڑھی بانوں کو موقع پر ہی سخت وارننگ جاری کی گئی اور سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر موجود شہریوں سے گفتگو کر کے قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ خریداروں نے تصدیق کی کہ وہ نوٹیفائیڈ سرکاری نرخوں پر اشیاء خرید رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق رمضان المبارک میں مانیٹرنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنا دیا گیا ہے تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ماہِ صیام میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں اور اشیاء کے معیار پر خصوصی توجہ دیں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button