سوہاوہ: ٹیلی تعلیم پرائمری سکول بگوالہ میں سالانہ رزلٹ تقریب، طلبہ کی شاندار پرفارمنس

سوہاوہ: ٹیلی تعلیم پرائمری سکول بگوالہ میں تعلیمی سال کے اختتام پر سالانہ نتائج کے اعلان کے لیے ایک پروقار اور رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ، اساتذہ اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ طلبہ نے مختلف تعلیمی و اصلاحی ٹیبلو پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لیے۔ بچوں کی جاندار پرفارمنسز اور خوبصورت ملبوسات کو مہمانوں اور والدین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

اس موقع پر افضال ندیم (ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر جہلم) اور نعمام افتخار (کلسٹر کوآرڈینیٹر) نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ افضال ندیم نے اپنے خطاب میں سکول کی کارکردگی اور اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیاں بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

تقریب کے اختتام پر سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ کامیاب طلبہ کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی جبکہ والدین نے اپنے بچوں کی کامیابی پر سکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button