جہلم پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، ڈی پی او شفیق احمد چوہدری

جہلم: ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے آئی جی پنجاب عبدالکریم کے اوپن ڈور پالیسی وژن کے مطابق ڈی پی او آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے مسائل، شکایات اور درخواستیں پیش کیں۔ اس موقع پر ڈی پی او جہلم نے خود شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری احکامات جاری کیے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی اور ان کے مسائل کا بروقت حل یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور شہریوں کے ساتھ براہِ راست رابطہ ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کو میرٹ پر ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔



