عوامی شکایات کے ازالے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے کہا ہے کہ عوامی شکایات کے ازالے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی “اوپن ڈور پالیسی” کے تحت ڈپٹی کمشنر نے عوامی سماعت کا انعقاد کیا، جس میں ضلع بھر سے آئے شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات براہِ راست پیش کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے سائلین کی شکایات فرداً فرداً سنیں اور فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا مقصد شہریوں کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔

اجلاس میں ریونیو، بلدیاتی سہولیات اور دیگر محکموں سے متعلق درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت دی گئی۔ میر رضا اوزگن نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق سرکاری دفاتر کے دروازے ہر عام و خاص کے لیے کھلے ہیں۔

انہوں نے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button