جہلم پولیس کی بروقت کارروائی، 10 سالہ گمشدہ بچہ بحفاظت بازیاب

جہلم: تھانہ سول لائن پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ گمشدہ بچے کو بحفاظت بازیاب کر لیا، جو گھریلو ناراضگی کے باعث گھر سے چلا گیا تھا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سول لائن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کا آغاز کیا اور بچے کی تلاش کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لایا۔

تفتیش کے دوران سیف سٹی کیمروں، "میرا پیارا ایپ” اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے بچے کو قلیل وقت میں ٹریس کر کے بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔

بازیابی کے بعد ضروری قانونی کارروائی مکمل کر کے بچے کو اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ والدین نے اپنے بچے کی واپسی پر جہلم پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے والدین کو بھی ہدایت کی کہ وہ بچوں کی نفسیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی بہتر دیکھ بھال کریں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button