ضلع جہلم میں ریسکیو 1122 عملے کا ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ، اہلکاروں کی جسمانی استعداد کا جائزہ لیا گیا

جہلم: ریسکیو 1122 جہلم کے عملے کا ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فرحان مرزا کی زیر نگرانی منعقد کیا گیا، جس میں ضلع بھر کے ریسکیو افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔

ہفتہ کے روز ہونے والے اس فزیکل ٹیسٹ میں جہلم کے تمام ریسکیو اسٹاف نے حصہ لیا، جبکہ تحصیل سوہاوہ، دینہ اور پنڈدادنخان میں بھی متعلقہ تحصیل انچارجز نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی ہدایات کے مطابق اہلکاروں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل کیے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فرحان مرزا نے کہا کہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ کا بنیادی مقصد ریسکیورز کو جسمانی طور پر تندرست رکھنا، ان کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور ہنگامی حالات میں مؤثر انداز میں خدمات انجام دینے کے قابل بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک صحت مند جسم ہی بہتر کارکردگی کی ضمانت ہوتا ہے، اور ریسکیورز کے لیے جسمانی فٹنس نہایت ضروری ہے تاکہ وہ کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت اور مؤثر مدد فراہم کر سکیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے مزید بتایا کہ یہ فٹنس ٹیسٹ ہر ماہ باقاعدگی سے منعقد کیا جاتا ہے تاکہ عملے کی استعداد کار کو برقرار رکھا جا سکے اور عوام کو بہتر ایمرجنسی سروسز فراہم کی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button