شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے کہا ہے کہ شہریوں کے مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس میں سائلین سے ملاقات اور ان کے مسائل سننے کے موقع پر کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی شکایات اور مسائل تفصیل سے سنے اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکامات جاری کیے۔
انہوں نے کہا کہ سائلین مقررہ اوقات میں بلا روک ٹوک ڈی سی آفس آ کر اپنے مسائل اور شکایات پیش کر سکتے ہیں جبکہ عوامی خدمت کے مشن میں کسی قسم کی غفلت یا رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔
میر رضا اوزگن نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کے مسائل کے فوری حل اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔



