جہلم میں چوری کے مقدمہ میں ملوث خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار، طلائی زیورات اور نقدی برآمد

جہلم: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث 3 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین سمیت چار رکنی چور گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 2 عدد انگوٹھیاں، 3 عدد چوڑیاں اور 80 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان عدالت پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔



