منگلا کینٹ پولیس کی کارروائی، آوارہ گردی میں ملوث 14 افراد گرفتار

دینہ: جہلم پولیس نے امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران آوارہ گردی میں ملوث 14 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شفیق احمد چوہدری کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر، ہلڑ بازی اور امن عامہ میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے عوامی مقامات پر بلاوجہ موجود اور مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مقامات پر ہلڑ بازی، آوارہ گردی اور امن عامہ میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button