ڈومیلی روڈ پر منی بس اور موٹر سائیکل میں تصادم، خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی

سوہاوہ کے علاقے ڈومیلی روڈ پر سوہن گاؤں کے قریب منی بس اور موٹر سائیکل کے درمیان ہونے والے ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی ڈیڈ باڈی بھی ضروری قانونی کارروائی کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دی گئی۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کو ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔



