بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے پی ٹی اے کا ایک اور اہم قدم بیرون ملک قیام کے دوران سم بلاکنگ سے محفوظ رہیں۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بلا تعطل ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کے عزم کے تحت، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایسے اقدامات متعارف کروائے ہیں، جن کے ذریعے بیرون ملک قیام کے دوران اپنی موبائل سم کو بلاک ہونے سے بچایا جا سکے گا۔
صارفین کسی محصوص مدت کے لیے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کی خواہش کی صورت میں (اگر کوئی چارجز ہوں تو ان کی ادائیگی کے ساتھ) اپنے متعلقہ سروس فراہم کنندہ کو آگاہ کر سکتے ہیں۔
یہ اقدام بیرون ملک موجود پاکستانی شہریوں کو اپنی موبائل فون سم کی ملکیت برقرار رکھنے میں معاونت کرتا ہے، جس کے ذریعے ٹیلی کام سروسز تک بلاتعطل رسائی ممکن ہے اور پاکستان میں اپنوں سے رابطہ رہتا ہے۔
بیرون ملک قیام کے دوران اپنی سم کی ملکیت برقرار رکھیں، موبائل سروسز کی معطلی یا بلاک ہونے سے بچیں، ضروری مواصلاتی سہولیات تک مسلسل رسائی کو یقینی بنائیں۔

پی ٹی اے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو با اختیار بنانے اور عالمی سطح پر ڈیجیٹل رابطوں کی توسیع کے لیے پر عزم ہے۔



