موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں 2024 سے مطلوب دو اشتہاری مجرمان گرفتار

جہلم پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں سال 2024 سے مطلوب دو اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں مطلوب دو اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان تھانہ صدر پولیس کو سال 2024 سے مطلوب تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے کے لیے مختلف مقامات پر روپوش تھے۔

پولیس کے مطابق جدید سائنٹیفک اور تکنیکی تفتیشی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگایا گیا اور کامیاب کارروائی کے دوران انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ مقدمے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ ضلع جہلم میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل چوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لا کر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button