جہلم کے علاقے نوگراں میں مکان کی چھت گرنے سے میاں، بیوی اور تین سالہ بچہ زخمی

جہلم کے علاقے نوگراں میں مکان کی چھت گر گئی، میاں، بیوی اور تین سالہ بچہ زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی علاقے نوگراں گاؤں میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو ملبے سے بحفاظت نکال لیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 31 سالہ عبدالصمد گل ولد گستاب خان ، ان کی 27 سالہ اہلیہ شازیرہ کنول اور ان کا تین سالہ بیٹا محمد التمش شامل ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال جہلم منتقل کر دیا، جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق بروقت امدادی کارروائی کے باعث تمام افراد کو بحفاظت ملبے سے نکال لیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button