جہلم میں ٹاہلیانوالا روڈ پر موٹر سائیکل اور رکشے میں تصادم، دو افراد زخمی

جہلم میں ٹاہلیانوالا روڈ پر موٹر سائیکل اور رکشے کے تصادم میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ٹاہلیانوالا روڈ پر چک دولت کے قریب موٹر سائیکل اور رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید طبی معائنے و علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 30 سالہ محمد حسن اویس ولد عبدالجبار اور یاسر وراثت ولد راجہ وراثت شامل ہیں۔
حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔



