جہلم میں غیر قانونی طور پر مقیم 2 افغان شہری گرفتار، ہولڈنگ کیمپ منتقل

جہلم پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے جہلم میں غیر قانونی طور پر مقیم دو افغان شہریوں کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں ہولڈنگ کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان جہلم پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ قانون کی پاسداری یقینی بنانے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button