جہلم: گھر سے ناراض ہو کر جانے والی لڑکی کو پولیس نے تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا

جہلم پولیس نے احسن کارروائی کرتے ہوئے گھر سے ناراض ہو کر جانے والی لڑکی کو بحفاظت تلاش کرکے لواحقین کے حوالے کر دیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق تھانہ کالا گجراں پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک لڑکی گھر سے ناراض ہو کر چلی گئی ہے، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس کی تلاش شروع کردی۔

تھانہ کالا گجراں پولیس نے جدید ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور سائنٹیفک طریقۂ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے لڑکی کو بحفاظت تلاش کرلیا۔ ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لڑکی کو اس کے لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

لڑکی کی بحفاظت واپسی پر لواحقین نے جہلم پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اظہارِ تشکر کیا۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ گمشدہ افراد، خصوصاً بچوں اور خواتین کی بحفاظت بازیابی جہلم پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button