جہلم: یونین کونسلوں کے ناموں سے متعلق اہم اجلاس، مختلف تجاویز پر غور

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیرِ صدارت یونین کونسلوں کے ناموں سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، سیاسی شخصیات اور دیگر متعلقہ نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع کی یونین کونسلوں کے ناموں سے متعلق مختلف تجاویز، موجودہ صورتحال، متعلقہ ریکارڈ اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے مقامی سطح پر یونین کونسلوں کے ناموں کے حوالے سے اپنی آراء اور تجاویز پیش کیں، جن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے ہدایت کی کہ یونین کونسلوں کے ناموں سے متعلق تمام امور مقررہ قواعد و ضوابط اور متعلقہ طریقہ کار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں مقامی نمائندگان اور تمام متعلقہ فریقین کی آراء کو مدنظر رکھتے ہوئے عمل کو شفاف اور مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ یونین کونسلوں کے ناموں سے متعلق ریکارڈ اور دیگر انتظامی امور کو بھی قواعد کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ آئندہ کارروائی میں کسی قسم کی پیچیدگی پیش نہ آئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button