جہلم: مقدس مقامات پر حملے کی شدید مذمت، حرمین شریفین کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ سید خلیل حسین کاظمی

جہلم کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے مکہ مکرمہ جیسے مقدس مقام پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حرمین شریفین پوری امتِ مسلمہ کے لیے عقیدت و احترام کا مرکز ہیں اور ان کی حرمت و تقدس پر کسی قسم کی آنچ برداشت نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سے مسلمانوں کے گہرے جذبات اور عقیدت وابستہ ہیں، اس لیے مقدس مقامات کو نقصان پہنچانے یا ان کی حرمت کو پامال کرنے کی کوئی بھی کوشش انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ مقدس مقامات کی حفاظت اور سلامتی ہر مسلمان کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان بھی مقدس مقامات کے تحفظ اور سلامتی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں اور پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حرمین شریفین سمیت تمام مقدس مقامات کو ہر قسم کے خطرات سے محفوظ رکھے اور عالمِ اسلام میں امن و سلامتی قائم فرمائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button