حساس ادارے کا جعلی افسر بن کر سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والا سابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا ڈرائیور گرفتار

دینہ: حساس ادارے کا جعلی افسر بن کر سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والے سابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے ڈرائیور نقاش کو مبینہ طور پر جعلی افسر بن کر خود کو حساس ادارے کا آفیسر ظاہر کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم نقاش نے سوشل میڈیا پر خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرتے ہوئے تشہیر کی تھی۔ ملزم کنٹریکٹ پر پیرا فورس کے ڈرائیور کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایسی تصاویر بھی برآمد ہوئی ہیں جن کے ذریعے وہ مبینہ طور پر خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرتا تھا۔
پولیس نے ملزم نقاش کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا ہے، جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔



