مریضوں کو بروقت علاج، مناسب رہنمائی اور ضروری ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی، اسسٹنٹ کمشنر ساجدہ رزاق

دینہ: رورل ہیلتھ سینٹر دینہ میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات اور دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر دینہ ساجدہ رزاق نے مرکز صحت کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے علاج معالجے کے انتظامات، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور مرکز صحت کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے دورے کے دوران ڈاکٹروں کی جانب سے مریضوں کے معائنے اور علاج کے عمل کا موقع پر جائزہ لیا اور طبی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کو چیک کیا۔ انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، علاج کے طریقۂ کار اور سروس ڈیلیوری کے مختلف پہلوؤں کا بھی معائنہ کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ادویات کے اسٹور کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور مرکز صحت میں ضروری ادویات کی دستیابی، اسٹاک اور مریضوں کو ادویات کی فراہمی سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے سے طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کے بارے میں معلومات بھی حاصل کیں۔

معائنے کے دوران رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کی مجموعی صورتحال تسلی بخش پائی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر ساجدہ رزاق نے ہدایت کی کہ طبی خدمات کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے مریضوں کو بروقت علاج، مناسب رہنمائی اور ضروری ادویات کی مسلسل دستیابی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرکز صحت میں آنے والے مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور مؤثر سروس ڈیلیوری کے لیے تمام ضروری انتظامات کو برقرار رکھا جائے تاکہ شہریوں کو علاج معالجے کے حوالے سے کسی غیر ضروری دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button