دینہ کے علاقے کھوکھراں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، نوجوان زخمی

دینہ کے علاقے کھوکھراں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں تھانہ منگلا کی حدود میں واقع علاقے کھوکھراں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کے واقعے میں نوجوان معز زخمی ہوا، جسے ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر طبی امداد کے لیے پرائمری ہیلتھ سینٹر دینہ منتقل کیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی نوجوان کو پرائمری ہیلتھ سینٹر دینہ میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد مزید علاج کے لیے اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ منگلا پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو محفوظ بناتے ہوئے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کیے ہیں جبکہ فائرنگ کے واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث نامعلوم ملزمان کی تلاش جاری ہے اور واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button