پنڈدادنخان میں آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے والی بیوی کو عمر قید، آشنا کو سزائے موت سنا دی گئی

پنڈدادنخان میں آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے والی بیوی کو عمر قید جبکہ اس کے آشنا کو سزائے موت سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے تھانہ للِہ میں درج قتل کے مقدمہ نمبر 196/25 بجرم 302/109/452/34 ت پ کا معزز عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم عبدالباسط کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ مجرمہ غزالہ کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

پولیس کے مطابق 15 جولائی 2025ء کو پنڈدادنخان کے علاقے میں نعیم اقبال کے قتل کا واقعہ پیش آیا۔ مجرمہ غزالہ نے اپنے آشنا عبدالباسط کے ساتھ مل کر اپنے خاوند نعیم اقبال کو قتل کیا تھا۔ مقتول کے بھائی نے ابتدائی طور پر اپنے مخالفین عمران مانی وغیرہ کے خلاف تھانہ للِہ میں مقدمہ درج کروایا تھا، تاہم عبدالباسط اور مقتول کی بیوی غزالہ قتل کے مقدمہ میں نامزد نہیں تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد جہلم پولیس نے جدید تفتیشی اور تکنیکی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے کیس کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کی۔ موثر تفتیش کے دوران پولیس نے شواہد اور تکنیکی معلومات کی مدد سے اصل حقائق کا سراغ لگایا، جس کے نتیجے میں عبدالباسط اور غزالہ کو قتل کے مقدمہ میں شامل تفتیش کیا گیا۔

جہلم پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد مقدمہ کی تفتیش مکمل کی اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان عدالت میں پیش کیا۔ پولیس کی جانب سے مقدمہ کی موثر پیروی اور بہترین تفتیش کے نتیجے میں عدالت نے دستیاب شواہد اور قانونی کارروائی کی بنیاد پر دونوں ملزمان کو جرم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائیں سنائیں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق مجرم عبدالباسط کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ مجرمہ غزالہ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ فیصلے کے بعد جہلم پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ قتل جیسے سنگین جرم میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گئے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہلم پولیس جدید تفتیشی و تکنیکی ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے سنگین مقدمات کی تفتیش کو موثر بنانے اور شواہد کی بنیاد پر ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button