پنڈدادنخان میں سوشل میڈیا پر ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار

پنڈدادنخان پولیس نے سوشل میڈیا پر ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ناجائز اسلحہ کی نمائش اور تشہیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ پنڈدادنخان میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔ ناجائز اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش یا تشہیر کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے قانون شکن عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button