موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

جہلم: تھانہ سول لائنز پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی ہے، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔



