تہرے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

پنڈدادنخان: تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سال 2022 سے تہرے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو جدید سائنسی طریقہ تفتیش اور تکنیکی ذرائع کی مدد سے ٹریس کیا اور گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سال 2022 سے تہرے قتل کے مقدمے میں تھانہ پنڈدادنخان پولیس کو مطلوب تھا۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے ملزم روپوش ہو گیا تھا، تاہم پولیس ٹیم نے جدید طریقہ کار بروئے کار لاتے ہوئے اس کا سراغ لگایا اور اسے حراست میں لے لیا۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرموں کی گرفتاری جہلم پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور علاقے میں امن و امان کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button