پنڈدادنخان پولیس کی دو اہم کارروائیاں، منشیات فروش ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان پولیس نے دو اہم کارروائیوں کے دوران منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ پنڈدادن خان پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس، آئس اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

ترجمان کے مطابق پہلی کارروائی کے دوران تھانہ پنڈدادن خان پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 212 گرام آئس اور 44 بور رائفل معہ ایمونیشن برآمد ہوئی۔

دوسری کارروائی میں پولیس نے ایک اور ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو 400 گرام چرس، 220 گرام آئس اور 30 بور پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق دونوں کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ انہیں ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button