ڈومیلی پولیس کی کارروائی، لڑائی جھگڑے اور تشدد کے مقدمے میں 3 ملزمان گرفتار

سوہاوہ: تھانہ ڈومیلی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑے، گالی گلوچ اور تشدد کے مقدمے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد جمشید اور محمد زبیر پسران محمد صابر، جبکہ سمیر علی ولد محمد زبیر، سکنہ ڈھوک مغلاں کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کرکے انہیں چالان عدالت کیا جائے گا اور قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے جہلم پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button