ڈومیلی پولیس کی کارروائی، بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں شوہر گرفتار

سوہاوہ: تھانہ ڈومیلی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بیوی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں شوہر کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں تھانہ ڈومیلی پولیس کو متاثرہ خاتون کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ اس کے شوہر نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کو ہر ممکن قانونی معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ اسے انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ قانون ہاتھ میں لینے اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button