ایس ایل ایس کالج جہلم خطے کا پہلا باضابطہ آئیلٹس امتحانی مرکز، طلبہ کو بڑی سہولت میسر

جہلم: ایس ایل ایس کالج جہلم نے خطے کے تعلیمی شعبے میں ایک نمایاں سنگِ میل قائم کرتے ہوئے جہلم کے پہلے باضابطہ آئیلٹس امتحانی مرکز ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے، جہاں گزشتہ تقریباً دو سال سے آئیلٹس کے باضابطہ امتحانات منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اس سہولت کے باعث اب جہلم اور گردونواح کے طلبہ کو آئیلٹس کا امتحان دینے کے لیے اسلام آباد یا لاہور جانے کی ضرورت نہیں رہی۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پاکستان، ضلع جہلم کے صدر اور جہلم ڈاکٹرز ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر ساجد علی ڈوگہ نے ایس ایل ایس کالج کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جہاں کامیاب طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایل ایس کالج کے چیف ایگزیکٹو اور واحد مصدقہ آئیلٹس ٹرینر سرفراز ملک نے ادارے کی تاریخ اور تعلیمی خدمات پر روشنی ڈالی اور مہمانِ خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک آباد ہونے کے مواقع کے باوجود وہ اپنی ماں دھرتی پاکستان سے محبت کے باعث یہیں رہ کر عوام کی خدمت اور ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

اس موقع پر محکمہ تعلیم سے وابستہ عطاء اللہ نے اپنے صاحبزادے محمد صائم کے آئیلٹس امتحان میں 8 بینڈز حاصل کرنے پر ایس ایل ایس کالج کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ادارے نے داخلے کے وقت کیے گئے تمام دعوے بہترین نتائج کے ذریعے سچ ثابت کر دکھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرفراز ملک اور ڈاکٹر ساجد علی ڈوگہ جیسی شخصیات پاکستان کی ترقی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی ڈاکٹر ساجد علی ڈوگہ نے سرفراز ملک کے ہمراہ آئیلٹس، یوکے میرج انگلش اے ون، بی ون، کمپیوٹر، ایمیزون، گرافک ڈیزائننگ اور اسپوکن انگلش کورسز کے کامیاب طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو خصوصی تحائف بھی دیے گئے، جبکہ سرفراز ملک نے مہمانِ خصوصی کو یادگاری سووینئر پیش کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button