قتل کے مقدمے میں مجرم کو عمر قید بامشقت اور 24 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی

جہلم پولیس کی موثر تفتیش اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر معزز عدالت نے تھانہ چوٹالہ میں درج قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ جرم ثابت ہونے پر مجرم جاوید اختر کو عمر قید بامشقت اور 24 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق معزز عدالت نے تھانہ چوٹالہ میں درج قتل کے مقدمہ نمبر 151/26 بجرم دفعہ 302(B) کا فیصلہ سنایا۔ مجرم جاوید اختر نے سال 2026 میں قتل کے جرم کا ارتکاب کیا تھا۔
جہلم پولیس نے مجرم کو جدید تفتیشی اور تکنیکی ذرائع کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ پولیس نے مقدمے کی تفتیش مکمل کرتے ہوئے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان عدالت میں پیش کیا، جس کے نتیجے میں معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید بامشقت اور 24 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
اس حوالے سے ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔



