محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری اسکولوں میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کردی

جہلم: حکومت پنجاب نے جہلم سمیت صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں میڈیا نمائندوں کے داخلے اور کوریج کے حوالے سے نئے احکامات جاری کرتے ہوئے پیشگی تحریری اجازت کے بغیر تعلیمی اداروں میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ نئے احکامات کے تحت پرنٹ میڈیا، ڈیجیٹل میڈیا اور ٹی وی میڈیا کے نمائندے متعلقہ حکام کی پیشگی تحریری اجازت کے بغیر کسی بھی تعلیمی ادارے میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولوں میں بچوں کی ویڈیوز بنانے کے لیے والدین یا سرپرستوں کی رضامندی بھی لازمی قرار دی گئی ہے، جبکہ ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی جن سے بچوں کی شناخت ظاہر ہوتی ہو۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ غیر مجاز میڈیا کوریج یا تعلیمی اداروں میں اجازت کے بغیر داخلے کے واقعات پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس کے علاوہ سکیورٹی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت محکمانہ کارروائی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

حکومت پنجاب نے غیر مجاز داخلے یا میڈیا کوریج کے واقعات کی صورت میں متعلقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایجوکیشن کو فوری قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اور اداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 447، 441 اور 186، پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) اور پیڈا ایکٹ 2006ء کے تحت کارروائی کی جا سکے گی۔

مزید برآں، غفلت یا سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کے مرتکب سرکاری ملازمین کے خلاف پنجاب ایمپلائز ایفیشنسی، ڈسپلن اینڈ اکاؤنٹیبلٹی ایکٹ کے تحت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button