جہلم پولیس کا فوری رسپانس، غلط فہمی سے تبدیل ہونے والے دو موٹر سائیکل تلاش کرکے اصل مالکان کے حوالے کر دیے

جہلم پولیس نے ایمرجنسی 15 کی کالز پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی اور تھانہ سول لائنز کی حدود میں غلط فہمی کے باعث تبدیل ہونے والے دو موٹر سائیکل تلاش کرکے ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں ایک شہری کا موٹر سائیکل غلط فہمی کے باعث دوسرے موٹر سائیکل سے تبدیل ہو گیا تھا۔ اطلاع موصول ہوتے ہی تھانہ سٹی پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے موٹر سائیکل کو ٹریس کیا اور تلاش کرکے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔
اسی طرح تھانہ سول لائنز کی حدود میں بھی ایک شہری کا موٹر سائیکل غلط فہمی کے باعث دوسرے موٹر سائیکل سے تبدیل ہو گیا تھا۔ ایمرجنسی 15 پر اطلاع ملنے کے بعد تھانہ سول لائنز پولیس نے فوری رسپانس دیتے ہوئے سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے موٹر سائیکل کا سراغ لگایا اور اسے تلاش کرکے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔
دونوں واقعات میں شہریوں نے جہلم پولیس کے بروقت رسپانس، فوری کارروائی اور موٹر سائیکلوں کی بحفاظت واپسی پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں کو درپیش مسائل کے حل اور ان کی املاک کی حفاظت کے لیے پولیس فوری اور مؤثر کارروائی جاری رکھے گی۔



