ایل پی جی استعمال کرنے والوں کیلئے خوشخبری، قیمت میں نمایاں کمی آگئی

جہلم: ایل پی جی استعمال کرنے والوں کے لیے خوشخبری، ملک بھر میں سپلائی بہتر ہونے کے بعد قیمت میں 50 سے 80 روپے فی کلوگرام تک کمی ہوگئی ہے۔

مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت 550 روپے سے کم ہوکر 480 سے 500 روپے فی کلوگرام تک آگئی ہے، تاہم یہ قیمت اب بھی سرکاری نرخ سے 150 سے 200 روپے زیادہ ہے۔

وزارت پٹرولیم کی جانب سے 15 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کرنے اور تفتان بارڈر پر رکے ہوئے سینکڑوں ایل پی جی باؤزرز کی کلیئرنس کے بعد جہلم سمیت ملک بھر میں سپلائی بہتر ہوئی ہے جبکہ مزید سیکڑوں باؤزرز بھی کلیئر ہوکر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما رانا عبدالجبار کے مطابق وزارت پٹرولیم نے بروقت ایل پی جی درآمد کی اور تفتان بارڈر پر رکے باؤزرز کی محفوظ ترسیل یقینی بنائی جس کے باعث ملک میں ایل پی جی وافر مقدار میں دستیاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپلائی بہتر ہونے کے باعث کمپنیوں نے قیمتوں میں کمی کی ہے اور عوام کو ریلیف ملنا شروع ہوگیا ہے۔ حالات مزید بہتر ہونے پر قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button