چائینز کی سکیورٹی میں لاپرواہی و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری پنڈدادنخان پر چائینز گارد کا دورہ کیا۔

ڈی ایس پی پنڈدادنخان محمد عامر شاہین گوندل اور ایس ایچ او پنڈدادنخان محمد آصف بھی ڈی پی او جہلم کے ہمراہ تھے۔

چائینز کی حفاظت کے لئے ایس پی یو کی اضافی نفری بھی گارد پر تعینات کر دی گئی ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ چائینز ہمارے مہمان ہیں جن کی حفاظت کے لئے تمام ضروی اقدامات اٹھائے جائیں۔ چائینز کی سکیورٹی میں لاپرواہی و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button