دینہ کے علاقہ نکودر میں مخیر حضرات نے اپنی مدد آپ کے تحت گلی پختہ کرنے کا کام شروع کروا دیا

دینہ کی یونین کونسل لدھڑ کے گاوں نکودر کی مین مشین والی گلی کو مخیر حضرات نے اپنی مدد آپ کے تحت پختہ کرنے کا کام شروع کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کی یونین کونسل لدھڑ کے گاؤں نکودر کی مین مشین والی گلی کافی عرصہ سے خراب تھی جس کی وجہ سے گاؤں آنے جانے والوں کو مشکلات درپیش تھیں۔

گاؤں کے مخیر حضرات نے اپنی مدد آپ کے تحت گلی تعمیر کا ارادہ کیا جس پر آج کام شروع کر دیا گیا، گاؤں کے رہائشیوں نے ان مخیر حضرات کو ڈھیروں دعائیں دیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button