جہلم پولیس شہریوں کی خدمت کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے نئے پولیس خدمت مرکز پنڈدادنخان کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز ملک عقیل عباس، ڈی ایس پی پنڈدادنخان محمد عامر شاہین گوندل اور ایس ایچ او پنڈدادنخان محمد آصف نے ڈی پی او جہلم کو نئے خدمت مرکز کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ڈی پی او ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ نئے پولیس خدمت مرکز پنڈدادنخان کو سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات سے مزین کیا جائے گا،موجودہ خدمت مرکز پرانی عمارت میں واقع ہے جس میں کم شہریوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
ڈی پی او جہلم نے بہترین انداز میں جلد تعمیر کا کام مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نیا خدمت مرکز کشادہ، جدید طرز کی عمارت اور ماڈرن سہولیات کا حامل ہو گا،نئے خدمت مرکز کی تعمیر سے شہریوں کو بہترین ماحول اور جدید سہولیات میسر آئیں گی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جہلم پولیس شہریوں کی خدمت اور بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی کےلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔



