سوہاوہ میں دو افراد کی 13 سالہ لڑکے سے بدفعلی، مرکزی ملزم گرفتار

سوہاوہ میں دو افراد نے 13 سالہ لڑکے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ لڑکے سے بدفعلی کرنے اور ویڈیو بنانے والے مرکزی ملزم شکیل کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
سوہاوہ پولیس کی اہم کاروئی، 13 سالہ لڑکے ساتھ زیادتی و بدفعلی کرنے اور ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار
ملزم شکیل نے میرے بیٹے کے ساتھ زیادتی و بدفعلی کی اور نازیبا ویڈیو بھی بنائی، والد کا بیان
سوہاوہ پولیس نے ملزم شکیل کو گرفتار کر لیا ہے،
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت pic.twitter.com/3UhjWHQC9t— JHELUM POLICE (@police_jhelum) November 21, 2023
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جنسی زیادتی جیسے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔



