سوہاوہ میں کار نے سڑک کراس کرنے والے شخص کو کچل دیا

سوہاوہ میں تیز رفتار کار نے سڑک کراس کرتے ہوئے ایک شخص کو کچل دیا، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ میں نثار پیلس مارکی کے قریب سوہاوہ کے علاقہ بکڑالہ کا رہائشی طارق محمودسڑک پار کررہا تھا کہ تیز رفتار کارنے کچل ڈالا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا۔



