جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار، 13 کلوگرام چرس برآمد

جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری، چار ملزمان گرفتار، مجموعی طور پر 12کلو900 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےمنشیات فروش ملزم غوث عرف شکرا کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 5 کلو300 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

چوٹالہ پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم محمد اکرام کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 5 کلو100 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم سید حیدر کوگرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 300 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم بلال شبیر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 01 کلو 200 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کاناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈی پی او جہلم نے پولیس ٹیموں کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button