بجلی چوروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بلا تفریق جاری ہے، چیف ایگزیکٹو آئیسکو

جہلم: چیف ایگزیکٹو آفیسر اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) ڈاکٹر محمدا مجد خان نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے ناسور کے خاتمے کیلئے جہلم، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور چکوال سرکلز میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے بجلی چوروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بلا تفریق جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئیسکو افسران و سٹاف کے بجلی کے میٹرز کسی بھی دباؤ کے بغیر چیک کیے جائیں اور بجلی چوری اور سہولت کاری پر محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔

ترجمان آئیسکو نے بتایا کہ جاری کاروائیوں کے دوران اب تک ریجن بھر میں4640بجلی چوروں کو26کروڑ20لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کرنے کے علاوہ متعلقہ صارفین کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے585ایف آئی آرز کا اندراج کرایا گیا اور481بجلی چوروں کو پولیس نے گرفتار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو ڈاکٹرمحمد امجد خان کی خصوصی ہدایات پر چیف انجینئر آپریشن آئیسکو محمد اسلم خان کی براہ راست نگرانی میں آپریشن، ایم اینڈ ٹی اور سرویلنس ٹیموں کی جانب سے تمام آپریشن سرکلز میں آئیسکو افسران وسٹاف کے گھروں اور کالونیوں کے میٹرز کو چیک کیا گیا اور اس سلسلے میں ڈیٹیکشن ٹیموں کو واضح ہدایات جاری کی گئیں ہیں کے کوئی بھی قانون سے بالا نہیں ہے۔

ترجمان نے بتایاکہ اگر کوئی بھی آئیسکو افسریا سٹاف بجلی چوری میں ملوث پایا جائے تو اس کے خلاف بھی بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے، اس کے علاوہ آئیسکو کالونیوں میں نصب میٹرز کو ڈی بکس پر شفٹ کرنے کے بھی احکامات دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button