پولیس شہریوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے، ڈی ایس پی پنڈدادنخان عامر شاہین گوندل
پنڈدادنخان: ٹریفک پولیس جہلم کے زیر انتظام ٹریفک پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول پنڈدادنخان نے ڈرائیونگ ٹریننگ میں 74 کامیاب طلباءو طالبات میں ڈپلومہ جات تقسیم کرنے کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی پنڈدادنخان محمد عامر شاہین گوندل تھے۔ تقریب میں خصوصی طور پر ڈرائیونگ و سائن ٹیسٹ میں 100 فیصد کارکردگی دکھانے کرنے والے 10 طلباء کو ڈپلومہ جات کے ساتھ انعامات بھی دیئے گئے۔
و سائن ٹیسٹ میں 100 فیصد کارکردگی دکھانے کرنے والے 10 طلباء کو ڈپلومہ جات کے ساتھ انعامات بھی دیئے گئے ، ڈی ایس پی پنڈدادنخان محمدعامرشاہین گوندل کا کہنا تھا کہ کامیاب طلباءو طالبات ٹریفک قوانین سے مکمل آگاہی اور ان پر مکمل پیرا ہو کر محفوظ pic.twitter.com/GMFpOjrvwU
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) November 24, 2023
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی پنڈدادنخان محمدعامرشاہین گوندل کا کہنا تھا کہ کامیاب طلباءو طالبات ٹریفک قوانین سے مکمل آگاہی اور ان پر مکمل پیرا ہو کر محفوظ زندگی گزار سکیں گے، ٹریفک پولیس شہریوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔



