پنڈدادنخان کی یوسی گولپور میں ہمارا گروپ ناقابل شکست ہو گیا ہے۔ حاجی ناصر محمود للِہ، طالب مہدی

پنڈدادنخان کی یونین کونسل گولپور میں الیکشن کمپین کا آغاز، یونین کونسل گولپور کے گاؤں چوران میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود للِہ اور سابق ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی کے بھائی نوابزادہ طالب مہدی نے سابق کونسلر سید عمران بخاری سید سجاد بخاری کے ڈیرے کا دورہ کیا۔

اس موقع پر متعدد برادریوں نے سابق لیگی ایم پی اے حاجی ناصر محمود للِہ اور سابق ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

چران کی ملک برادری، للِہ برادری کے صوبیدار (ر) نذر محمد للِہ، محمد بشیر للِہ، محمد رمضان للِہ، فوجی محمد رمضان للِہ، محمد فرمان للِہ اور کھنڈوا برادری کے منصب خان کھنڈوہ، ظفر اقبال کھنڈوا، اعجاز احمد، نمبردار عبدالرؤف کھنڈوا، مزدور رہنما ڈنڈوت فیکٹری ناصر محمود کھنڈوا، راسب خان کھنڈوا جبکہ لالی کا برادری کے محمد رمضان لالی کا، محمد سلطان لالی کا، گلستان خان لالی کا اور منہاس برادری کے صوبیدار (ر) محمد حنیف منہاس، محمد امیر منہاس، امتیاز احمد منہاس، محمد تصور منہاس اور دیگر متعدد برادری کے لوگوں نے نوابزادہ مطلوب مہدی اور حاجی ناصر محمود للِہ کی حمایت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر تمام برادریوں کے سرکردہ رہنماؤں نے کہا کہ ہم بھرپور طریقے سے حاجی ناصر محمود اور نوابزادہ مطلوب مہدی کو کامیاب کریں گے۔

سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود للِہ اور نوابزادہ طالب مہدی نے اپنے خطاب میں سید عمران بخاری اور سید سجاد بخاری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بخاری برادران کی کوششوں اور کاوشوں سے یونین کونسل گولپور میں ہمارا گروپ ناقابل شکست ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button