پاکستان رہنے کیلیے دنیا کے سستے ترین ممالک میں سرفہرست

ورلڈ آف اسٹیٹس ٹکس کی رپورٹ میں پاکستان کو دنیا بھر میں رہنے کے لیے سب سے سستا ملک جب کہ سوئٹزرلینڈ کو سب سے مہنگا ملک قرار دیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ آف اسٹیٹس ٹکس کی رہنے کے اعتبار سے دنیا کے سستے اور مہنگے ترین ممالک کی نئی فہرست جاری کردی جس میں پاکستان سستے ترین ممالک میں اوّل نمبر پر براجمان ہے۔
رہنے کے لیے سستے ممالک میں مصر دوسرے نمبر پر ہے جب کہ بھارت کا نمبر تیسرا ہے۔ چوتھے پر کولمبیا، پانچویں پر لیبیا، چھٹے پر نیپال، ساتویں پر سری لنکا، آٹھویں پر یوکرین، نویں پر ازبکستان اور دسویں پر ترکیہ ہے۔
Cheapest countries to live in the world:
1. Pakistan 🇵🇰
2. Egypt 🇪🇬
3. India 🇮🇳
4. Nigeria 🇳🇬
5. Libya 🇱🇾
6. Syria 🇸🇾
7. Nepal 🇳🇵
8. Bangladesh 🇧🇩
9. Uzbekistan 🇺🇿
10. Turkey 🇹🇷
.
12. Colombia 🇨🇴
13. Iran 🇮🇷
17. Kenya 🇰🇪
21. Kyrgyzstan 🇰🇬
23. Argentina 🇦🇷
24.…— World of Statistics (@stats_feed) November 26, 2023
اسی طرح رہنے کے اعتبار سے دنیا کے مہنگے ترین ممالک میں سوئٹزرلینڈ پہلے نمبر پر ہے اور اس کے بعد آئس لینڈ، ناروے، سنگاپور اور ڈنمارک کا نمبر آتا ہے۔



