دینہ میں بغیر انداج کرایہ داری کے رہائش پذیر 9 افراد اور شراب سپلائر گرفتار

دینہ پولیس کی اہم کارروائی، بغیر انداج کرایہ داری کے رہائش پذیر 9 افراد اور شراب سپلائر ملزم گرفتار کر لئے گئے۔

گرفتار افراد کی شناخت محمد سیار،محمد اصغر،عبدالستار،افتخار احمد ،منظور احمد ،محمد حسین ،نشان علی،ساجد حسین اورمحمد افضل کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان نے بغیر کرایہ داری کے انداج کے رہائش پذیر ہو کر ارتکاب جرم کیا۔

ایک اور اہم کارروائی کرتے ہوئے دینہ پولیس نے شراب سپلائر ملزم محمد عباس کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 20لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔

دینہ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لئے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

Exit mobile version