منگلا ڈیم ریزر وائر میں قابلِ استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ کتنا ہے؟

منگلا: واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے منگلا ڈیم اور دریائے جہلم میں پانی کی موجودہ صورتحال سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 52 ہزار 400 کیوسک جبکہ اخراج 32 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

منگلا ڈیم میں اس وقت پانی کی سطح 1142 اعشاریہ 30 فٹ ہے، اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 14 لاکھ 18 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

واپڈا کے ترجمان نے مزید بتایا کہ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں قابلِ استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 30 لاکھ 21 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

Exit mobile version