پنڈدادنخان: پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹوبہ کے زیر اہتمام فری آئی و میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پنڈدادنخان: پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹوبہ کے زیر اہتمام نجی سکول میں ایک روزہ فری آئی و میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

فری آئی کیمپ میں 890 مریضوں کا معائنہ اور علاج کیا گیا۔ الشفاء آئی ہسپتال چکوال کی 11 رکنی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل کی ٹیم صبح سے شام تک سینکڑوں مریضوں کو مفت طبی خدمات دیں۔

75 موتیا کے مریضوں کو آپریشن کے لیے الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال چکوال ریفر کیا گیا جہاں پر ان مریضوں کے بالکل فری آپریشن ہونگے۔ ساتھ ساتھ میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر عتیق الرحمٰن نے 250 مریضوں کا فری میڈیکل چیک اپ اور شوگر ٹسٹ کیے۔

آئی کیمپ کیلئے تمام اخراجات چوہدری قیصر علی بھلہ اور چوہدری فیصل علی بھلہ نے برداشت کئے۔

Exit mobile version