پنڈدادنخان میں سوئی گیس کی بندش، تاجروں کی احتجاج کی دھمکی

پنڈدادنخان شہر میں کئی گھنٹوں سے سوئی گیس کی فراہمی منقطع، شہری پریشان، انجمن تاجران نے احتجاج کی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان میں محکمہ سوئی گیس کا عملہ شتر بے مہار بن گیا، بغیر شیڈول اور اطلاع پنڈدادنخان شہر میں اکثر اوقات میں سوئی گیس کی فراہمی منقطع کر دی جاتی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مہنگائی سے پسے ہوئے شہری ہوٹلوں سے مہنگے داموں کھانا خریدنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

انجمن تاجران کے صدر چوہدری زبیر جمیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سوئی گیس کا عملہ اس وقت بے لگام ہے، شہر میں بغیر اطلاع کے گھنٹوں گھنٹوں سوئی گیس بند کر دی جاتی ہے، اعلی حکام نوٹس لے کر نااہل عملہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کرے، بصورت دیگر انجمن تاجران پنڈدادنخان کسی بھی وقت احتجاج کی کال دے گی۔

Exit mobile version