پنڈدادنخان: نواحی علاقے پتھرندی میں فری شوگر اینڈ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات فراہم کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق شفیق سرجیکل ہسپتال پنڈدادنخان کی طرف سے ایک روزہ فری شوگر کیمپ کا انعقاد نواحی علاقے پتھرندی میں گیا، معروف سرجن ڈاکٹر محمد شفیق کھوکھر نے مریضوں کو شوگر اور بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے حوالے سے احتیاطی تدابیر بتائی۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد شفیق کھوکھر کا کہناتھا کہ فری شوگر کیمپ کا بنیادی مقصد لوگوں میں موذی مرض کی بروقت آگاہی اور اس کا علاج ہے۔ شوگر مسلسل لوگوں کی بڑی تعداد کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے، دنیا میں شوگر کی بیماری سے ہر دس سیکنڈ میں ایک شخص کی موت واقع ہو رہی ہےاور اس بیماری کی وجہ سے ہونے والی 80 فیصد اموات کا تعلق غریب اور متوسط طبقے سے ہے۔
کیمپ میں بلڈ پریشر اور مفت شوگر،کے ٹیسٹ، معائنہ اور مفت ادویات مریضوں کو دی گئی شہریوں کی بڑی تعداد شوگر سے متعلق مشوروں اور علاج معالجہ سے مستفید ہوئے۔
اہل علاقہ نے شفیق سرجیکل اہسپتال کی طرف سے لگائے گئے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہا اور ڈاکٹر شفیق کھوکھر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
