پنڈدادنخان: اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اقرا ناصر کا ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد گودام کو سیل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان اقرا ناصر نے تحصیل بھر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تحصیل کے مختلف حصوں میں چینی کے ناجائز سٹاک پائے جانے پر متعدد گودام سیل کر کے بھاری جرمانے اور مقدمات کا اندراج کروایا۔
انہوں نے پنڈدادنخان مین بازار میں ٹاؤن کمیٹی کے عملے کی معاونت سے ریٹ لسٹوں کی چیکنگ، اشیائے خورد و نوش کے معیار کی چیکنگ اورناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دکانوں کے باہر رکھے سامان سمیت تجاوزات کے لیے استعمال ہونے والے تھڑے تختے اور دیگر سامان ضبط کر کے ٹاؤن کمیٹی کے حوالے کر دیا۔
