دینہ میں 8 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

22

دینہ میں 8 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 8 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے مجرم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

Exit mobile version